لفافہ پراٹھا:

اجزاء

میدہ: دو کپ-

نمک: آدھا چائے کا چمچ-

گھی: دو کھانے کے چمچ-

پانی: حسبِ ضرورت-

پھینٹے ہوئے انڈے: تین عدد-

پیاز: ایک چوتھائی کپ-

لال مرچ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ-

نمک: ایک چوتھائی چائے کا چمچ-

زیرہ پاؤڈر: ایک چوتھائی چائے کا چمچ-

ٹماٹر: دو کھانے کے چمچ-

شملہ مرچ: دو کھانے کے چمچ-

سبز دھنیا: دو کھانے کے چمچ-

کالا زیتون: دو کھانے کے چمچ-

سبز پیاز: دو کھانے کے چمچ-

لہسن پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ-

کالی مرچ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ-

کالی مرچ پاؤڈر: ایک چوتھائی چائے کا چمچ-

پراٹھا ڈو-

گھی: حسبِ ضرورت-

چیز سلائسز: دو عدد-

ایگ مکسچر-

ہدایات

ترکیب: سب سے پہلے ڈو بنانے کے لیے ایک باؤل میں میدہ، نمک اور گھی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں، اب اس میں پانی ڈال کر نرم گوندھ لیں اور کپڑے سے ڈھک کر رکھ دیں، ایگ مکسچر بنانے کے لیے ایک باؤل میں انڈے، پیاز، لال مرچ پاؤڈر، نمک، زیرہ پاؤڈر، ٹماٹر، سبز دھنیا، کالا زیتون، سبز پیاز، لہسن پاؤڈر اورکالی مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں، ایگ مکسچر تیار ہے۔ اسمبلنگ کے لیے ڈو کو چار برابر حصوں میں کاٹ کر پیڑا بنا لیں اور پھر بیلنے سے بیل لیں، اب اس پر گھی لگا کر چوکور شکل میں فولڈ کر لیں اور بیلنے سے دوبارہ چوکور شکل میں بیل لیں، پھر پہلے سے گرم پین میں انڈے کا مکسچر پھیلا ئیں اور اس پر چیز سلائس رکھ کر چوکور شکل میں فولڈ کر لیں، اب اس پر برش سے گھی لگائیں اور ہلکی آنچ پر ہر سائیڈ سے لائٹ گولڈن اور کرسپی ہونے تک پکائیں، مزیدار لفافہ پراٹھا تیار ہے.

Powered byVectraCom