چیز پکوڑا

اجزاء

بیسن: چار سو گرام-

نمک: حسبِ ذائقہ-

ہلدی: ایک کھانے کا چمچ-

سرخ مرچ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ-

قصوری میتھی: ایک کھانے کا چمچ-

زیرہ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ-

کارن فلور: دو کھانے کے چمچ-

اجوائن: آدھا چائے چمچ-

میٹھا سوڈا: آدھا چائے کا چمچ-

سبز مرچ: پانچ گرام (چوپ کی ہوئی)-

سبز دھنیا: پانچ گرام (چوپ کیا ہوا)-

چاٹ مصالحہ: دو کھانے کے چمچ-

موزریلہ چیز کیوب: تین سو گرام-

تیل: حسبِ ضرورت-

پانی: ایک کپ

ہدایات

ترکیب: سب سے پہلے ایک باؤل میں بیسن لیں اور اس میں نمک، کارن فلور، اجوائن، میٹھا سوڈا، ہلدی پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، سرخ مرچ پاؤڈر، قصوری میتھی، سبز مرچ اور سبز دھنیا ڈال کر ملا لیں، اب موزریلہ چیز لیں اور اس کو درمیان سے کٹ لگا کر درمیان میں چاٹ مصالحہ بھریں اور بیس منٹ کے لیے فریزر میں رکھ دیں، اب تیار شدہ پیسٹ میں مرزریلہ چیز کو ڈِپ کریں اور پہلے سے گرم تیل میں ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں، مزیدار چیز پکوڑا تیار ہے۔

Powered byVectraCom