قیمہ سموسہ:

اجزاء

قیمہ مصالحہ بنانے کے اجزاء:-

تیل: دو کھانے کے چمچ-

ادرک لہسن پیسٹ: ایک کھانے کا چمچ-

مٹن قیمہ: تین سو گرام-

نمک: حسبِ ذائقہ-

بُھنا ہوا زیرہ: آدھا چائے کا چمچ-

ہلدی: آدھا چائے کا چمچ-

بُھنا ہوا دھنیا: آدھا چائے کا چمچ-

لال مرچ پاؤڈر: دو کھانے کے چمچ-

ہری مرچ: تین سے چار-

پیاز: دو عدد (درمیانی)-

ہرا دھنیا: دو کھانے کے چمچ-

قیمہ سموسہ بنانے کے اجزاء:-

میدہ: دو کھانے کے چمچ-

پانی: حسبِ ضرورت-

سموسہ پٹی: حسبِ ضرورت-

قیمہ مصالحہ: حسبِ ضرورت-

تیل: حسبِ ضرورت

ہدایات

ترکیب: سب سے پہلے قیمہ مصالحہ بنانے کے لیے ایک پین میں تیل ڈال کر ہلکا ساگرم کر لیں، اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ہلکا سا پکا لیں اور اس میں قیمہ ڈال دیں، پھراس کو تھوڑی دیر پکا لیں رنگ تبدیل ہونے پر اس میں نمک، زیرہ، ہلدی، دھنیا، لال مرچ پاؤڈر ڈال کرملا لیں اوراچھی طرح بھون لیں یہاں تک کے قیمہ گل جائے، اب اس میں ہرا دھنیا، ہری مرچ اور پیاز ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں، قیمہ سموسہ بنانے کے لیے سب سے پہلے دو کھانے کے چمچ میدہ لیں اور اس میں پانی حسبِ ضرورت ڈال کر پتلا پیسٹ بنا لیں، پھرسموسہ کی پٹی کے سموسہ کی طرح سے تین کونے بنا لیں اور اس میں تیار کیا ہوا قیمہ مصالحہ بھر دیں، اب سموسہ کے منہ پر میدہ پیسٹ لگا کر بند کر دیں، اب اس کو گرم تیل میں ڈال کر فرائی کر لیں، مزیدار قیمے کے سموسے تیار ہیں۔

Powered byVectraCom