اسٹریٹ اسٹائل دہی بھلے:

اجزاء

بھلہ بنانے کے اجزاء:-

دال ماش: ڈیڑھ کپ-

دال مونگ: ایک کپ (بھگوئی ہوئی)-

نمک: ایک چائے کا چمچ-

کالی مرچ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ-

لال مرچ پاؤڈر: ایک کھانے کا چمچ-

ہری مرچ: ایک سے دو عدد (ُکٹی ہوئی)-

پانی: حسبِ ضرورت-

تیل: حسبِ ضرورت-

دہی مکسچر بنانے کے اجزاء:-

دہی: ایک کپ-

کریم ملک: ایک کپ-

چینی پاؤڈر: تین کھانے کے چمچ-

بھگوئے ہوئے بھلے: حسبِ ضرورت-

دہی مکسچر: حسبِ ضرورت-

املی چٹنی: حسبِ ضرورت-

چاٹ مصالحہ: حسبِ ضرورت-

ہرا دھنیا: حسبِ ضرورت-

سویاں: حسبِ ضرورت -

ہدایات

ترکیب: سب سے پہلے ایک چوپر میں بھگوئی ہوئی دالمونگ، دال ماش، نمک، کالی مرچ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، ہری مرچ اور پانی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرکے سائیڈ پر رکھ دیں۔ اب ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں چمچ سے تیار بھلہ مکسچر ڈال کر درمیانی آنچ پر لائٹ گولڈن ہونے تک فرائی کریں۔ تیار بھلوں کو پانی میں پندرہ سے بیس منٹ بھگو دیں۔ اب بھلوں سے پانی نچوڑ کر سائیڈ پررکھ دیں، دہی مکسچر بنانے کے لئے ایک باؤل میں دہی، کریم ملک اور چینی ڈال کر اچھی طرح ہلا لیں، دہی مکسچر تیار ہے۔ اب بھلوں کو سرونگ ڈش میں رکھ کر اس پر دہی کا مکسچر، املی کی چٹنی، چاٹ مصالحہ، سویاں ڈال کراوپر دھنیا رکھ دیں، مزیداراسٹریٹ اسٹائل دہی بھلے تیار ہیں۔

Powered byVectraCom