پوپ کارن چکن:

اجزاء

چکن میرینیشن بنانے کے اجزاء:-

بون لیس چکن: ایک کلو (کیوبز)-

لہسن پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ-

مسٹرڈ پیسٹ: ایک کھانے کا چمچ-

لال مرچ پاؤڈر: ایک کھانے کا چمچ-

کالی مرچ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ-

چِلی سوس: ایک کھانے کا چمچ-

نمک: ایک چائے کا چمچ-

لیموں کا رس: ایک کھانے کا چمچ-

خشک بیٹر بنانے کے اجزاء:-

میدہ: دو کپ-

سفید مرچ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ-

پوپ کارن چکن بنانے کے اجزاء:-

چکن: (میرینیٹ کیا ہوا)-

خشک بیٹر-

ٹھنڈا پانی-

تیل: حسبِ ضرورت

ہدایات

ترکیب: چکن میرینیٹ کرنے کے لیے ایک باؤل میں بون لیس چکن کیوبز، لہسن پاؤڈر، مسٹرڈ پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر، چلی سوس، نمک اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے چکن کو تیس منٹ کے لیے میرینیٹ کرلیں۔ خشک بیٹر بنانے کے لیے ایک باؤل میں میدہ، سفید مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پوپ کارن چکن بنانے کے لیے میرینیٹ کیے ہوئے چکن کیوب کو خشک بیٹر کے ساتھ کوٹ کرکے ٹھنڈے پانی میں ڈوبو کر دوبارہ خشک بیٹر سے کوٹ کر لیں اور فرائی کر لیں، پوپ کارن چکن تیار ہے۔

Powered byVectraCom