مِنی پیزا اوون کے بغیر:

اجزاء

پیزا ڈو بنانے کے اجزاء:-

میدہ: تین کپ-

خمیرہ: ایک کھانے کا چمچ-

چینی: ایک چائے کا چمچ-

نمک: ایک چائے کا چمچ-

دودھ: حسب ضرورت (نیم گرم)-

چکن بنانے کے اجزاء:-

تیل: دو کھانے کے چمچ-

بون لیس چکن: چھ سو پچاس گرام-

سویا سوس: دو کھانے کے چمچ-

چلی سوس: ایک کھانے کا چمچ-

کُٹی لال مرچ: ایک چائے کا چمچ-

کالی مرچ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ-

نمک: آدھا چائے کا چمچ-

پیزا ٹاپنگ کے اجزاء:-

شملہ مرچ: حسبِ ضرورت -

پیزا سوس: حسبِ ضرورت-

موزاریلا چیز: حسبِ ضرورت-

تیار چکن-

اوریگانو: حسبِ ضرورت

ہدایات

ترکیب: سب سے پہلے پیزا ڈو بنانے کے لیے ایک باؤل میں میدہ، خمیرہ، چینی، نمک اور دودھ ڈال کر گوندھ لیں اور سائز دوگنا ہوجانے تک سائیڈ پر رکھ دیں، اب چکن بنانے کے لیے ایک پین میں تیل اور چکن ڈال کر اس وقت تک پکائیں جب تک رنگ تبدیل نہ ہوجائے۔ پھر اس میں سویا سوس، چلی سوس، ُکٹی لال مرچ، کالی مرچ اور نمک ڈال کر چار سے پانچ منٹ پوری طرح پک جانے تک پکائیں، اب تیار ڈو کو فلیٹ دائرے میں رول کریں اور اس سے چھوٹے گول دائرے کاٹ لیں، پھرانہیں پہلے سے گرم پین پر رکھیں اور دو منٹ تک دونوں طرف سے ٹوسٹ کرکے چولہا بند کر دیں، اب ان پر پیزا سوس برش کرکے تیار چکن، شملہ مرچ، زیتون، موزازیلا چیزاوراوریگانو ڈال دیں، پھرانہیں ڈھانپ کر دو سے تین منٹ یا چیز میلٹ ہونے تک پکائیں، منی پیزا تیار ہے۔

Powered byVectraCom