چکن مکرونی سلاد:

اجزاء

مکرونی: دو سو گرام-

چکن بون لیس: سو گرام-

نمک: حسبِ ذائقہ-

تیل: چار کھانے کے چمچ-

کالی مرچ ُکٹی ہوئی: ایک کھانے کا چمچ-

چلی سوس: ایک چائے کا چمچ-

ادرک لہسن کا پیسٹ: ایک چائے کا چمچ-

لہسن چوپ کیا ہوا: ایک چائے کا چمچ-

کیچپ: دو کھانے کے چمچ-

ٹماٹر: ایک وعدد-

سبز شملہ مرچ: ایک عدد-

پیلی شملہ مرچ: ایک عدد-

لال شملہ مرچ: ایک عدد-

ہرا پیاز: پانچ گرام-

لیموں کا رس: ایک کھانے کا چمچ-

ٹھنڈا پانی: حسبِ ضرورت

ہدایات

ترکیب: سب سے پہلے ایک برتن میں پانی لیں اس میں مکرونی، نمک اور تیل ڈال کر ابال لیں اور اسے چھان لیں۔ اب مکرونی کو ٹھنڈے پانی میں ڈال کر ٹھنڈا کر لیں، پھر ایک پین میں چکن بون لیس لیں اس میں کالی مرچ، چلی سوس، نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ملا لیں، اب ایک پین میں دو کھانے کے چمچ تیل لیں اس میں لہسن چوپ اور تیار کیا ہوا چکن ڈال کر اچھی طرح پکائیں، اب ایک باؤل میں مکرونی لیں اس میں تیار کیا ہوا چکن، لیموں کا رس، کالی مرچ، نمک، ٹماٹو کیچپ، سبز شملہ مرچ، پیلی شملہ مرچ، لال شملہ مرچ اور ہرا پیاز ڈال کر ملا لیں مزے دار چکن مکرونی سلاد تیار ہے

Powered byVectraCom