بریڈ رول:

اجزاء

آلو: دو عدد (ابال لیں)-

چکن: ایک کپ (ابال کر ریشے کر لیں)-

نمک: حسبِ ضرورت-

کالی مرچ: ایک چائے کا چمچ-

چاٹ مصالحہ: ایک چائے کا چمچ-

زیرہ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ-

سفید مرچ: ایک چائے کا چمچ-

ہری پیاز: ایک چوتھائی کپ-

شملہ مرچ: ایک چوتھائی کپ (چوپ کرلیں)-

مٹر: ایک چوتھائی کپ (ابال لیں)-

چیڈر چیز: آدھا کپ-

مزریلہ چیز: آدھا کپ-

سینڈوچ بریڈ: حسبِ ضرورت-

سبز چٹنی: آدھا کپ-

مکھن: دو کھانے کے چمچ-

انڈا: دو عدد

ہدایات

ترکیب: سب سے پہلے ایک باؤل میں آلو، چکن، نمک، کالی مرچ، چاٹ مصالحہ، زیرہ پاؤڈر، سفید مرچ، ہری پیاز، شملہ مرچ، مٹر، چیڈر چیز اور مزریلہ چیز ڈال کر اچھی طرح ملا لیں، اب بریڈ کے کناروں کو کاٹ لیں اور اس کو بیلن کی مدد سے بیل لیں، پھراس پر سبز چٹنی لگا دیں اور اس پر تیار کیا ہوا آلو اور چکن کا مصالحہ رکھ دیں، اب بریڈ کے کناروں پر ہلکا سا پانی لگا کر رول کرلیں، پھرایک پین میں تھوڑا سا مکھن لگا لیں اور بریڈ کو اس پر دو سے تین منٹ پکا لیں یا تیار کی ہوئی بریڈ کو انڈے میں ڈپ کرکے ڈیپ فرائی کر لیں، مزیدار بریڈ رول تیار ہیں

Powered byVectraCom