ایگ ٹوسٹ سینڈوچ

اجزاء

انڈے: تین عدد-

بریڈ سلائس: دو-

نمک: حسبِ ضرورت-

کالی مرچ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ-

پیاز: ایک عدد-

ٹماٹر: ایک عدد-

سبزمرچ: ایک عدد-

سبز شملہ مرچ: ایک عدد-

آئل: حسبِ ضرورت-

موزریلہ چیز: دو کھانے کے چمچ

ہدایات

ترکیب: سب سے پہلے ایک باؤل میں انڈے لیں اور اس میں نمک، کالی مرچ پاؤڈر، شملہ مرچ، ٹماٹر، سبز مرچ، پیاز اور موزریلہ چیز ڈال کر مکس کرلیں، اب بریڈ لیں اور اسے آدھا کاٹ لیں، پھر تیار کیے ہوئے انڈے کے مکسچر میں بریڈ سلائس کو ڈپ کریں، اب ایک پین میں آئل ڈال کر گرم کرلیں اور تیار کیا ہوا بریڈ سلائس ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک ٹوسٹ کرلیں، مزیدار ایگ ٹوسٹ سینڈوچ تیار ہے

Powered byVectraCom