اورنج اسکواش:

اجزاء

چینی: تین کپ

پانی: دو کپ

مالٹے کا جوس: تین کھانے کے چمچ

لیموں کا رس: تین کھانے کے چمچ

نمک: حسبِ ذائقہ

ٹاٹری: ایک چائے کا چمچ

مالٹے کا ایسنس: چار قطرے

تیل: حسبِ ضرورت

ہدایات

ترکیب: سب سے پہلے ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں چینی ڈال کر اچھی طرح حل ہونے تک پکائیں، اب اس میں مالٹے کا جوس ڈال کر ہلکی آنچ پر چالیس منٹ پکنے دیں، پھراس میں لیموں کا رس، نمک اور ٹاٹری ڈال کراچھی طرح مکس کرلیں اور چار سے پانچ منٹ درمیانی آنچ پر پکائیں، اب اس میں سوڈیم بینزوایٹ ڈال کر چولہا بند کر دیں، اورنج اسکواش تیار ہے، اب پانی کے گلاس میں چار کھانے کے چمچ اورنج سکوائش ڈال کراچھی طرح مکس کریں اور سرو کریں، اسے چھ مہینے تک فریج میں رکھ کر استعمال کر سکتے ہیں۔

Powered byVectraCom