فیش بالز:

اجزاء

مچھلی: پانچ سو گرام-

انڈا: ایک عدد-

سفید مرچ پاؤڈر: ایک کھانے کا چمچ-

نمک: حسب ذائقہ-

سبز شملہ مرچ: ایک عدد-

گاجر: آدھی-

کالا زیتون: دس گرام-

بادام: پانچ سو گرام-

پستہ: پانچ سو گرام-

پارسلے: پانچ سو گرام-

زیتون کا تیل: تین کھانے کے چمچ-

سبز مرچ: دو عدد-

کارن فلور: آدھا کپ-

میدہ: آدھا کپ-

بریڈ کرم: ایک کپ

ہدایات

ترکیب: سب سے پہلے ایک گرائینڈر میں مچھلی ڈال کر گرائینڈ کرلیں۔ پھراس میں انڈا، سفید مرچ پاؤڈر، نمک، سبز شملہ مرچ، گاجر،کالا زیتون، بادام، پستہ، پارسلے، زیتون کا تیل اور سبز مرچ ڈال کر مکس کرلیں۔ اب اس میں کارن فلور اور میدہ ڈال کر مکس کرلیں۔ اب تیار کیے ہوئے مکسچر کی بالز بنالیں۔ پھر بالز کو کارن فلور اور انڈے میں ڈپ کرکے بریڈ کرمز پر لگائیں اور تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں۔ مزیدار فش بالز تیار ہیں۔

Powered byVectraCom