چیزچلی پراٹھا:

اجزاء

میدہ : دو کپ-

گندم کا آٹا: ایک کپ-

تیل: دو سے تین کھانے کے چمچ-

پانی: حسبِ ضرورت-

موزریلا چیز: ڈیڑھ کپ-

شملہ مرچ: آدھا کپ ( چوپڈ)-

سبز مرچ: تین کھانے کے چمچ (چوپڈ)-

پیاز: آدھا کپ (چوپڈ)-

نمک: حسبِ ضرورت-

کالی مرچ: ایک چائے کا چمچ-

مایونیز: تین کھانے کے چمچ-

لہسن: ایک کھانے کا چمچ (چوپڈ)-

ہراھنیا: آدھا کپ-

کُٹی لال مرچ: ایک چائے کا چمچ-

تیل: حسبِ ضرورت تلنے کیلئے

ہدایات

ترکیب: سب سے پہلےایک باؤل میں میدہ، گندم کا آٹا، نمک اور تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب تھوڑا تھوڑا کرکے پانی ڈالیں اور نرم ڈو گوندھ کر دس منٹ کے لیے سائیڈ پر رکھ دیں،۔ پھر ایک دوسرے باؤل میں موزریلا چیز، شملہ مرچ، سبز مرچ، پیاز، نمک، کالی مرچ، مایونیز، لہسن، تازہ دھنیا اور کُٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب ڈو کو چار برابر حصوں میں کاٹ کر باریک روٹیاں بنالیں۔ پھر ایک روٹی لیں اور ایک انچ کنارہ چھوڑ کر اس پر چلی مکسچر پھیلائیں۔ اب اس کے کناروں پر برش سے انڈا لگاکر دوسری روٹی رکھ کر ڈھک دیں اور کناروں کو انگلیوں سے دبا دیں۔ پھر دوبارہ دونوں سائیڈوں سے ہلکا سابیل لیں۔ اب ایک پین میں تیل گرم کرکے پراٹھے کو دونوں سائیڈوں سے براؤن ہونے تک پکائیں۔ مزیدارچیز چلی پراٹھا تیار ہے.

Powered byVectraCom