مکرونی چاٹ:

اجزاء

چاٹ مصالحہ کے اجزاء:-

زیرہ پاؤڈر: دو کھانے کے چمچ-

ثابت لال مرچ: پندرہ عدد-

سونف: ایک کھانے کا چمچ-

ثابت دھنیا: چار کھانے کے چمچ-

ٹاٹری: ایک کھانے کا چمچ-

کالی مرچ پاؤڈر: ایک کھانے کا چمچ-

اجوائن: ایک چائے کا چمچ-

کالا نمک: ایک کھانے کا چمچ-

ادرک پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ-

آم چور: ایک کھانے کا چمچ-

مکرونی چاٹ کے اجزاء:-

تیل: حسبِ ضرورت-

مکرونی: ڈیڑھ کپ (ابلی ہوئی)-

آلو: ایک کپ (ابلے ہوئے)-

شملہ مرچ: تین چوتھائی کپ-

پیاز: ایک عدد-

ٹماٹر: دو چھوٹے-

ہرا دھنیا: آدھا کپ-

نمک: حسبِ ذائقہ-

چاٹ مصالحہ: دو کھانے کے چمچ-

ہری مرچ: دو سے تین عدد-

املی چٹنی: تین کھانے کا چمچ-

لیموں کا رس: دو کھانے کا چمچ

ہدایات

ترکیب: سب سے پہلے چاٹ مصالحہ بنانے کے لیے ایک پین میں زیرہ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں، اب اس میں ثابت لال مرچ، دھنیا، سونف ڈال کر فرائی کر لیں، پھر ان کو گرائینڈر میں ڈال کر گرائینڈ کر لیں، اب اس گرائینڈ کیے ہوئے مصالحہ کو ایک باؤل میں ڈال دیں اور اس میں ٹاٹری، کالی مرچ پاؤڈر، اجوائن، ادرک پاؤڈر، آم چور ڈال کر اچھی طرح ملا لیں، چاٹ مصالحہ تیار ہے، مکرونی سلاد بنانے کے لیے ایک پین میں پانی لیں اور اس میں تھوڑا سا تیل ڈال کر مکرونی ڈال دیں اور ابال لیں،ابلی ہوئی مکرونی کو ایک باؤل میں ڈال لیں اور اس میں ابلے ہوئے آلو، شملہ مرچ، پیاز، ہرا دھنیا، چاٹ مصالحہ، ہری مرچ، املی چٹنی، لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں، مزیدار مکرونی چاٹ تیار ہے۔

Powered byVectraCom