فش نگٹس:

اجزاء

کوکٹیل سوس بنانے کے اجزاء:-

مایونیز: چار کھانے کے چمچ-

ٹماٹو کیچپ: دو کھانے کے چمچ-

لیموں کا رس: ایک چائے کا چمچ-

نمک: حسبِ ذائقہ-

کالی مرچ: آدھا چائے کا چمچ-

فش نگٹس بنانے کے اجزاء:-

بون لیس مچھلی: پانچ سو گرام-

پیپریکا پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ-

کالی مرچ پاؤڈر: ایک چوتھائی چائے کا چمچ-

سفید مرچ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ-

لہسن پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ-

بریڈ کرمز: ایک کپ-

اسمبلنگ کے اجزاء:-

پھینٹے ہوئے انڈے: دو عدد-

میدہ: حسبِ ضرورت-

بریڈ کرمز: حسبِ ضرورت-

تیل: حسبِ ضرورت

ہدایات

ترکیب: سب سے پہلے کوکٹیل سوس بنانے کے لیے ایک باؤل میں مایونیز اور کیچپ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں، اب اس میں لیموں کا رس، نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں، کوکٹیل سوس تیار ہے، فش نگٹس بنانے کے لیے ایک چوپر میں مچھلی، پیپریکا پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر، سفید مرچ پاؤڈر، نمک، لہسن پاؤڈر اور بریڈ کرمز ڈال کر اچھی طرح چوپ کر لیں، پھراس مکسچر کو ایک باؤل میں ڈال دیں اور تیس سے پنتالیس منٹ فریج میں رکھ دیں، اب اس مکسچر کو نگٹس کی شکل میں بنا لیں، پھرنگٹس پر انڈا لگا کر بریڈ کرمز میں کوٹ کر لیں اور تیس منٹ فریج میں رکھ دیں، اب تیار کیے ہوئے نگٹس کو گولڈن براؤن ہونے تک گرم تیل میں فرائی کر لیں، مزیدار فش نگٹس تیار ہیں۔

Powered byVectraCom