چٹ پٹی چنا چاٹ:

املی کا پانی بنانے کے اجزاء:-

املی کا گودا: ایک کپ-

نمک: حسبِ ذائقہ-

کالی مرچ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ-

شہد: ایک کھانے کا چمچ-

لال مرچ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ-

لیموں کا رس: دو کھانے کے چمچ-

پانی: دو کپ-

سرکہ: ایک کھانے کا چمچ-

چینی: دو کھانے کے چمچ-

چاٹ مصالحہ: ایک چائے کا چمچ-

چنا چاٹ بنانے کے اجزاء:-

بھگوئےہوئے کالے چنے: آدھا کلو-

آلو: آدھا کلو-

پانی: حسبِ ضرورت-

ٹماٹر: دو کپ-

پیاز: دو کپ-

سبز دھنیا: حسب ضرورت-

بند گوبھی: ایک کپ-

چاٹ مصالحہ" حسبِ ضرورت-

املی کا کھٹا پانی: حسبِ ضرورت-

ترکیب: سب سے پہلے املی کا پانی بنانے کے لیے ایک پین میں املی کا گودا، نمک، کالی مرچ، شہد، لال مرچ پاؤڈر، لیموں کا رس، پانی، سرکہ، چینی اور چاٹ مصالحہ ڈال کر دو سے تین منٹ ابلنے دیں اور چولہا بند کرکے ٹھنڈا ہونے دیں۔ چنا چاٹ بنانے کے لیے ایک پین میں پانی گرم کرکے اس میں کالے چنے اچھی طرح پکنے تک ابال لیں اور چھان کر سائیڈ پر رکھ دیں، اب آلو کو چھیل کرایک دوسرے پین میں پانی گرم کر کے اس میں پانی اچھی طرح پکنے تک ابال لیں اور چھان کر سائیڈ پر رکھ دیں، پھر ایک باؤل میں ابلے ہوئے آلو، کالے چنے، ٹماٹر، پیاز، دھنیا، بند گوبھی، املی کا پانی اور چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں، چٹ پٹی چنا چاٹ تیار ہے

Powered byVectraCom