کرسپی چکن ویجی بنز:

میدہ: دو کپ-

نمک: آدھا چائے کا چمچ-

تیل: دو کھانے کے چمچ-

پانی: حسبِ ضرورت-

تیل: ایک کھانے کا چمچ-

ادرک لہسن کا پیسٹ: ایک کھانے کا چمچ-

گاجر: آدھا کپ-

شملہ مرچ: آدھا کپ-

نمک: حسبِ ضرورت-

کُٹی لال مرچ: ایک کھانے کا چمچ-

سفید مرچ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ-

لال مرچ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ-

سویا سوس: دو کھانے کے چمچ-

چکن بون لیس: آدھا کلو-

مٹر: آدھا کپ (ابال لیں)-

چلی سوس: دو کھانے کے چمچ-

تیل: فرائی کرنے کے لیے-

تیار کی ہوئی ڈو-

چکن ویجی مکسچر: حسبِ ضرورت-

پانی: برشنگ کے لیے-

تیل: برشنگ کے لیے-

تل: گارنش کے لیے-

کلونجی: گارنش کے لیے

ترکیب: سب سے پہلے ڈو بنانے کے لیے ایک باؤل میں میدہ، نمک، تیل اور پانی ڈال کر نرم ڈو گوندھ لیں اور پندرہ سے بیس منٹ رکھ دیں، چکن ویجی مکسچر بنانے کےلیے ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں ادرک، لیسن پیسٹ ڈال کر ایک منٹ پکالیں، اب اس میں گاجر، ابلے ہوئے مٹر، شملہ مرچ، سفید مرچ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، کُٹی ہوئی لال مرچ، نمک، چلی سوس اور سویا سوس ڈال کر دو منٹ پکائیں، اب اس میں ابلا ہوا چکن ڈال کر تین منٹ پکائیں، پھراس میں سبز پیاز ڈال کر مزید ایک منٹ پکائیں، چکن ویجی مکسچر تیار ہے، اب ڈو کو آٹھ برابر حصوں میں کاٹ لیں اور ایک حصے کو اپنے ہاتھوں سے بیل لیں اب اس کے کناروں پر پانی لگائیں اور اس کے درمیان فلنگ بھر دیں،پھر اس کو بن کی شکل میں بند کر لیں اور اس پر برش سے آئل لگا کر اس پر تل اور کلونجی چھڑک دیں اب ان کو ہلکی آنچ پر ہرسائیڈ سے گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں، مزیدار کرسپی چکن ویجی بنز تیار ہیں۔

Powered byVectraCom