بریڈ پکوڑا:

بیسن: ڈیڑھ کپ-

نمک: حسبِ ذائقہ-

اجوائن: آدھا چائے کا چمچ-

ہلدی: آدھا چائے کا چمچ-

بیکنگ سوڈا: حسبِ ضرورت-

پانی: حسبِ ضرورت-

پکوڑا فلنگ کے اجزاء:-

آلو: دو عدد-

پالک: تین سے چار کپ-

پیاز: ایک عدد-

آمچور: آدھا چائے کا چمچ-

ہری مرچ: ایک سے دو عدد-

ہرا دھنیا: دو کھانے کے چمچ-

لال مرچ: آدھا چائے کا چمچ-

کُٹا ہوا زیرہ: آدھا چائے کا چمچ-

بریڈ سلائسیز: آٹھ سے دس عدد-

ترکیب: سب سے پہلے ایک باؤل میں بیسن، نمک، اجوائن، لال مرچ اور بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اب تھوڑا تھوڑا کر کے پانی ڈالیں اور پندرہ منٹ کے لیے سائیڈ پر رکھ دیں، پھر ایک باؤل میں ابلے ہوئے آلو، پالک، پیاز، آمچور پاؤڈر، نمک، ہری مرچ، دھنیا کے پتے، لال مرچ پاؤڈراورکُٹا ہوا زیرہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، اب ایک بریڈ سلائس لیں اور اس پر پکوڑا فلنگ پھیلا کر دوسری بریڈ رکھ کر بند کر دیں، پھربریڈ کو اپنی مرضی کی شکل میں کاٹ کر کوٹنگ مکسچر میں ڈال دیں، اب ایک پین میں تیل گرم کر کے بریڈ پکوڑوں کو گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں، کیچپ یا چلی گارلگ سوس کے ساتھ سرو کریں۔

Powered byVectraCom