بفیلو سینڈوچ رولز:

گرلڈ چکن بنانے کے اجزاء:-

چکن فلیٹس: پانچ سو گرام-

تیل: دو کھانے کے چمچ-

سفید مرچ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ-

ادرک لہسن کا پیسٹ: ایک کھانے کا چمچ-

نمک: ایک چائے کا چمچ-

تیل: حسبِ ضرورت (گرلنگ کے لیے)-

بفیلو چٹنی بنانے کے اجزاء:-

ہاٹ سوس: ایک کپ-

سرکہ: دو کھانے کے چمچ-

ووسٹر شائر سوس: دو کھانے کے چمچ-

پیپریکا پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ-

لہسن پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ-

نمک: آدھا چائے کا چمچ-

مکھن: دو کھانے کے چمچ-

شہد: ایک کھانے کا چمچ-

اسمبلنگ کے اجزاء:-

گرلڈ چکن فلیٹس -

بریڈ سلائسز: حسبِ ضرورت-

چیڈر چیز سلائس: حسبِ ضرورت-

مکھن کا مکسچر: پگھلا ہوا مکھن ایک چوتھائی کپ-

ترکیب: سب سے پہلے گرلڈ چکن بنانے کے لیے ایک باؤل میں چکن فلٹس، تیل، سفید مرچ پاؤڈر، ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور چکن کو پندرہ سے بیس منٹ کے لیے میرینیٹ کریں۔ اب پہلے سے گرم گرل پین میں تیل برش کریں اور میرینیٹ کئے ہوئے چکن پیسیز کو پندرہ سے بیس منٹ یا اچھی طرح پکنے تک گرل کریں، بفیلو سوس بنانے کے لیے پہلے سے گرم پین میں ہاٹ سوس، سرکہ، ووسٹر شائر سوس، پیپریکا پاؤڈر، لہسن پاؤڈراورنمک ڈال کر سوس گاڑھی ہونے تک پکائیں، اب چولہا بند کرکے اس میں مکھن ڈال کر مکھن پگھلنے تک مکس کریں، پھر اس میں شہد ڈال کر چولہا جلائیں اور کچھ سیکنڈ پکائیں، بفیلو سوس تیار ہے، اسمبلنگ کے لیے بریڈ سلائسز کو بیلنے سے بیل لیں اور ایک مربع شکل میں کنارے سے کنارے تک چار سلائسز جمع کریں، کناروں پر پانی برش کریں اور کناروں کو یکجا کرنے کے لیے دبائیں، اب اس پر بفیلو سوس پھیلا کر اس پر گرلڈ چکن فلٹ اور چیڈر چیز سلائس رکھیں، اب ایک باؤل میں پگھلا ہوا مکھن ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں، بٹر مکسچر تیار ہے، بریڈ کو لاگ شکل میں رول کرکے برش سے مکھن مکسچر لگائیں، اب اس کو بیکنگ ٹرے میں رکھ کر پہلے سے گرم اوون میں 180 کے درجہ حرارت پر پانچ سے سات منٹ تک بیک کریں، بفیلو سینڈوچ رولز تیار ہیں۔

Powered byVectraCom