اسپیشل فروٹ چاٹ:

اورنج جوس: دو کپ-

لیموں کا رس: تین کھانے کے چمچ-

نمک: حسبِ ذائقہ-

چینی: ڈیڑھ کھانے کا چمچ-

کالی مرچ: آدھا چائے کا چمچ-

لال مرچ پاؤڈر: ایک چوتھائی چائے کا چمچ-

چاٹ مصالحہ: ڈیڑھ کھانے کا چمچ-

کشمش: گارنش کے لیے-

سیب: ایک کپ-

کیلا: ایک کپ-

اسٹرابیری: ایک کپ-

آڑو: ایک کپ-

فروٹ کوکٹیل: ایک کپ-

انار: ایک چوتھائی کپ

ترکیب: سب سے پہلے ایک جگ میں مالٹے کا جوس، چاٹ مصالحہ، لیموں کا رس، چینی، لال مرچ پاؤڈر، کالی مرچ اور نمک ڈال کر تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کر لیں اورنج سیرپ تیار ہے، اب ایک بڑے باؤل میں اسٹرابیری، سیب، آڑو، کیلا، فروٹ کوکٹیل اور انار ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں، پھر اس میں چاٹ مصالحہ اور چینی ڈال کر مکس کریں اور اس میں مالٹے کا جوس ڈال کر مکس کریں، آخر میں کشمش سے گارنش کرکے سرو کریں۔

Powered byVectraCom