کھیرے کا رائتہ:

کھیرا: آدھا کپ-

دہی: ایک کپ-

لال مرچ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ-

زیرہ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ-

چاٹ مصالحہ: آدھا چائے کا چمچ-

نمک: حسبِ ضرورت-

دھنیا کے پتے: ایک کھانے کا چمچ-

پودینہ کے پتے: آدھا کھانے کا چمچ

: سب سے پہلے کھیرے کو اچھی طرح چھیل کر کاٹ لیں اور دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیں، پھراس میں کھیرا، لال مرچ پاؤڈر، چاٹ مصالحہ، نمک، دھنیے کے پتے اور پودینے کے پتے ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

Powered byVectraCom