کریمی اسٹرابیری ملک شیک:

اسٹرابیری پیوری بنانے کے اجزاء:-

اسٹرابیری: ڈیڑھ کپ (کٹی ہوئی)-

چینی: آدھا کپ-

پانی: آدھا کپ-

اسٹربیری ملک شیک بنانے کے اجزاء:-

دودھ: ایک لیٹر-

اسٹرابیری: دو کپ (کٹی ہوئی)-

ونیلا آئس کریم: ایک کپ-

چینی: آدھاکپ

ترکیب: سب سے پہلے اسٹربیری پیوری بنانے کے لیے ایک پین میں اسٹرابیری، چینی اور پانی ڈال کر اسٹرابیری نرم ہونے تک پکائیں، اب اس کو اچھی طرح میش کریں اور پانی خشک ہوجانے تک پکائیں، کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا ہونے دیں، اب ایک بلینڈر میں دودھ، اسٹرابیری، ونیلا آئس کریم اور چینی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں، پھرایک گلاس میں اسٹرابیری پیوری ڈال کر اس میں تیار ملک شیک ڈالیں، اسٹربیری ملک شیک تیار ہے

Powered byVectraCom