افغانی برگر

ٹورٹیلا: تین سے چار عدد-

بند گوبھی: حسبِ ضرورت-

پیاز: حسبِ ضرورت-

آلو: تین سے چار عدد-

ابلے ہوئے انڈے: تین سے چار عدد-

چاٹ مصالحہ: حسبِ ضرورت-

تازہ دھنیا: ایک کپ-

سبز مرچ: تین عدد-

لیموں کا رس: دو کھانے کے چمچ-

لہسن کی جوے: دو سے تین عدد-

ٹماٹر: تین عدد-

نمک: حسبِ ذائقہ

ترکیب: سب سے پہلے ساسیج لے کر ان کو کٹ لگائیں اور دو سے تین منٹ لائٹ گولڈن براؤن ہونے تک پکائیں، اب آلوؤں کو فرائز کی شکل میں کاٹ کر فرائی کرلیں اور سائیڈ پر رکھ دیں، پھر ٹماٹر کو چولہے پر رکھیں اور تھوڑی دیر پکائیں اور چولہے سے اتار کو ان کا چھلکا اتار لیں، اب ایک بلینڈر میں ٹماٹر، دھنیا، سبز مرچ، لیمون کا رس، لہسن اور نمک ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں، سوس تیار ہے، پھر ایک ٹور ٹیلا لے کر اس پر ساسیج، فرائز رکھیں اور سوس ڈالیں۔ اب سبزیاں،ابلے انڈوں کے سلائس رکھیں اور چاٹ مصالحہ چھڑک کر بند کردیں، مزیدار افغانی برگر تیار ہے۔

Powered byVectraCom