پٹاٹو کرل رول:

میدہ: دو کپ-

سوجی: ایک چوتھائی کپ-

نمک: آدھا چائے کا چمچ-

تیل: دو کھانے کا چمچ-

پانی: حسبِ ضرورت-

آلو: ایک کلو (ابال لیں)-

پیاز: آدھا کپ-

گاجر: ایک کپ-

مٹر: آدھا کپ (ابال لیں)-

سبز مرچ: تین کھانے کے چمچ-

نمک: حسبِ زائقہ-

بیسن: دو کھانے کے چمچ-

سوجی: دو کھانے کے چمچ-

لال مرچ پاؤڈر: آدھا کھانے کا چمچ-

کُٹی لال مرچ: ایک کھانے کا چمچ-

تیار کی ہوئی ڈو-

پٹاٹو مکسچر: حسبِ ضرورت-

انڈے: کوٹنگ کے لیے-

تیل: حسبِ ضرورت

ترکیب:سب سے پہلے ڈو بنانے کے لیے ایک باؤل میں میدہ، سوجی، نمک اور تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں،اب اس میں پانی ڈال کر نرم ڈو گوندھ لیں اور پندرہ سے بیس منٹ کے لیے رکھ دیں، پٹاٹو مکسچر بنانے کے لیے ایک باؤل میں ابلے ہوئے آلو ڈال کر میش کرلیں اور پھر اس میں پیاز، گاجر، مٹر، سبزمرچ، نمک، بیسن، سوجی، لال مرچ پاؤڈر اور کُٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں، اب ہاتھ سے اس مکسچر کی بالز بنا لیں اور اسٹکس کی شکل دے دیں، اسمبلنگ کے لیے ڈو کو چار برابر حصوں میں کاٹ لیں اور پیڑے بنا کر بیلنے سے بیل لیں، اب اس کے کنارے کاٹ کر متطیل شیٹ بنالیں اور پھر اس شیٹ کو سٹرپس میں کاٹ لیں اب ایک سٹرپ پر پٹاٹو مکسچر رکھیں اور سپائرل شکل میں رول کرکے ایگ مکسچر میں کوٹ کرلیں، پھر ایک پین میں تیل گرم کرکے لائٹ گولڈن ہونے تک فرائی کرلیں، مزیدار پٹاٹو کرل رولز تیار ہیں

Powered byVectraCom