نمک پارے:

میدہ: ایک کپ-

گھی: دو کھانے کے چمچ-

نمک: ایک چوتھائی چائے کا چمچ-

زیرہ: ایک چوتھائی چائے کا چمچ-

پانی: پچاس سے ساٹھ میلی لیٹر

ترکیب: سب سے پہلے ایک باؤل میں میدہ، گھی، نمک اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب پانی ڈال کر سخت ڈو گوندھ لیں اور پندرہ سے بیس منٹ سائیڈ پر رکھ دیں۔ ڈو کو دو برابر حصوں میں تقسیم کرلیں اور اس کو بیل کر ایک سینٹی میٹر تک پتلا کر لیں، ڈو کے چھوٹے چھوٹے ڈائمنڈ کی شکل کے پیسیز کاٹ لیں۔ اب ایک برتن میں درمیانی آنچ پر تیل گرم کریں اور نمک پارے ہلکی آنچ پر گولڈن ہونے تک فرائی کریں اور ٹھنڈا ہونے دیں، نمک پارے تیار ہیں۔

Powered byVectraCom