بریڈ فنگر:

چکن بون لیس: آدھا کلو-

شملہ مرچ: ایک کپ-

کالی مرچ پاؤڈر: ایک چوتھائی چائے کا چمچ-

نمک: حسبِ ذائقہ-

کُٹی لال مرچ: ایک کھانے کا چمچ-

اوریگانو: ایک کھانے کا چمچ-

سویا سوس: ایک کھانے کا چمچ-

ہاٹ سوس: ایک کھانے کا چمچ-

کریم: ایک کپ-

گاجر: ایک کپ-

پیاز: ایک کپ-

سفید مرچ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ-

تیل: تین کھانے کا چمچ-

سینڈوچ بریڈ: حسبِ ضرورت-

بریڈ کرمز: حسبِ ضرورت-

پھینٹے پوئے انڈے: حسبِ ضرورت-

موزریلہ چیز: حسبِ ضرورت-

چکن مکسچر: حسبِ ضرورت

ترکیب: سب سے پہلے چکن مکسچر بنانے کے لیے چکن کو ابال کر باریک کاٹ لیں اور سائیڈ پر رکھ دیں، اب ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں گاجر اور پیاز ڈال کر ایک سے دو منٹ پکائیں، پھراس میں چکن اور شملہ مرچ ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں، اب اس میں کالی مرچ پاؤڈر، نمک، کُٹی لال مرچ اور یگانو، سویا سوس، ہاٹ سوس اور سفیدمرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں، اب اس میں کریم ڈال کر ایک سے دو منٹ پکا کر چولہا بند کر دیں اور ٹھنڈا ہونے دیں، اسمبلنگ کے لیے سینڈوچ بریڈ سلائس لے کر اس کے کنارے کاٹ دیں اور بیلن سے بیل لیں، اب اس بیلی ہوئی بریڈ کو دو حصوں میں کا ٹ لیں اور اس میں بریڈ سلائس کے ایک کنارے پر تیار کیا ہوا چکن مکسچر رکھیں، پھر اس پر موزریلا چیز رکھیں اور بریڈ کے دوسرے کنارے پر پانی لگا کر فگر کی شکل میں رول کر لیں، اب اس پر انڈہ لگائیں اور بریڈ کرمز میں کوٹ کر لیں، پھر ان کو ہلکی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کرلیں، مزیدار بریڈ فنگر تیار ہیں۔

Powered byVectraCom