پیزا کٹلٹس:

آلو: آدھا کلو ابلے ہوئے-

پانی: حسب ضرورت-

نمک: حسب ذائقہ-

کالی مرچ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ-

مکسڈ ہربز: آدھا چائے کا چمچ-

کارن فلور: ایک چوتھائی کپ-

شملہ مرچ: ایک کپ-

پیاز: آدھا کپ-

کالا زیتون: ایک چوتھائی کپ-

مکئی: ایک چوتھائی کپ (ابال لیں)-

پیزا سوس: ایک چوتھائی کپ-

موزریلا چیز: ایک کپ-

اوریگانو: ایک کھانے کا چمچ-

کُٹی لال مرچ: ایک کھانے کا چمچ-

نمک: حسب ذآئقہ-

میدہ: ایک کپ-

سفید مرچ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ-

بریڈ کرمز: حسبِ ضرورت-

کٹلٹس مکسچر: حسب ضرورت-

پیزا مکسچر: حسب ضرورت-

لیکوڈ بیٹر: حسب ضرورت-

تیل: حسبِ ضرورت-

ترکیب: سب سے پہلے کٹلٹس مکسچر بنانے کے لیے ایک برتن میں پانی اور آلو ڈال کر اچھی طرح ابال کر چھیل لیں۔ اب ایک باؤل میں آلو ڈال کر اچھی طرح کوٹ لیں اور اس میں نمک، کالی مرچ پاؤڈر، مکسڈ ہربز اور کارن فلور ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں، مکسچر تیار ہے۔ پیزا مکسچر بنانے کے لیے ایک باؤل میں شملہ مرچ، پیاز، مکئی، کالا زیتون، پیزا سوس، چیز،اوریگانو، کُٹی لال مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں ،پیزا مکسچر تیار ہے۔ لیکوڈ بیٹر بنانے کے لیے ایک باؤل میں میدہ، سفید مرچ پاؤڈر، نمک اورپانی ڈال کراچھی طرح مکس کریں ،لیکوڈبیٹر تیار ہے۔ اب اپنے ہاتھوں میں آلوؤں کا مسکچر پھیلالیں اور پھراس پر پیزا مکسچر رکھ کر کٹلٹ کی شکل میں فولڈ کرلیں۔ اب کٹلٹ کو لیکوڈ بیٹر میں رکھیں اور بریڈ کرمز میں کوٹ کرلیں۔ پھر کٹلٹس کو گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کرلیں، مزیدار پیزا کٹلٹس تیار ہیں۔

Powered byVectraCom