چکن تکہ سموسہ:

چکن تکہ مکسچر بنانے کے اجزاء:-

بون لیس چکن: پانچ سو گرام-

دہی: ایک کپ-

ادرک کا پیسٹ: ایک چائے کا چمچ-

لہسن کا پیسٹ: ایک چائے کا چمچ-

تکہ مصالحہ: دو کھانے کے چمچ-

لیموں کا رس: ایک کھانے کا چمچ-

تیل: حسبِ ضرورت-

گرم کوئلے: ایک سے دو (دھوئیں کے لیے)-

تکہ سموسہ بنانے کے اجزاء:-

چکن تکہ مکسچر-

سموسہ پٹی: حسبِ ضرورت-

میدہ: آدھا کپ-

پانی: ایک کپ

ترکیب: سب سے پہلے چکن تکہ مکسچر بنانے کے لیے ایک باؤل میں چکن، دہی، ادرک کا پیسٹ، لہسن کا پیسٹ، تکہ مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے بیس سے پچیس منٹ میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں، اب ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈال کر اچھی طرح پکنے تک پکائیں، چکن تکہ مکسچر تیار ہے۔ تکہ سمومہ بنانے کے لیے ایک سموسہ پٹی لے کر اس پر چکن تکہ مکسچر ڈالیں، پھراس پر تکہ فلور مکسچر لگاتے ہوئے تکون کی شکل میں لپیٹ دیں اور تیل گرم کر کے اس کو گولڈن فرائی کر لیں، چکن تکہ سموسہ تیار ہے۔

Powered byVectraCom